لنڈی کوتل ،ایک سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی

لنڈی کوتل ،ایک سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی

لنڈیکوتل (نمائندہ پاکستان )لنڈی کوتل کم شلمان کی ایک سالہ بچی رملہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی، امسال لنڈی کوتل میں یہ پولیو کا دوسرا کیس نمودار ہوا ہے، خیبر ایجنسی میں پولیو کے آٹھ کیسز جبکہ پاکستان میں ٹوٹل انتالیس پولیو کیسز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، محکمہ صحت ذرائع۔لنڈی کوتل میں کئی سالوں سے لگاتار پولیو مہمات کے باؤجود بھی پولیو کی روک تھام نہیں ہو سکی لنڈی کوتل کے دور آفتادہ علاقے کم شلمان کے گاؤں کاکڑ میں رملہ نامی بچی کو پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے محکمہ صحت ذرائع کے مطابق لنڈی کوتل میں امسال پولیو کا یہ دوسرا کیس منظرعام پر آچکا ہے جبکہ خیبرایجنسی میں ٹوٹل آٹھ اور پورے پاکستان میں امسال انتالیس پولیو کے کیسز ریکارڈ کئے جا چکے ہیں گزشتہ پولیو مہم بھی لنڈی کوتل میں کامیابی کے ساتھ چلائی گئی تھی جس میں پولیو سے بچاؤکے قطرے پلانے والے کارکنوں کے ہمراہ پولیٹیکل انتظامیہ کی طرف سے خاصہ دار اور لیوی فورس کے اہلکار بھی تعینات کئے گئے تھے جنہوں نے گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو باقاعدگی سے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے تھے تاہم اس کے باؤجود بھی پولیو پر قابو نہ پانا عام لوگوں کی نظروں میں بھی ایک تشویش ناک بات ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر