جاپان کا پاکستان کو پٹرولنگ کیلئے 123ہائی برڈ گاڑیوں کا تحفہ

جاپان کا پاکستان کو پٹرولنگ کیلئے 123ہائی برڈ گاڑیوں کا تحفہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جاپان نے پاکستان میں سیکیورٹی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے حکومت پاکستان کو پٹرولنگ کیلئے 123ہائی برڈ گاڑیوں کا تحفہ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی 435ملین روپے مالیت کی گاڑیوں کی فراہمی کی تقریب اسلام آباد کے ٹریفک پولیس ہیڈ کواٹر میں منعقد کی گئی جس میں وزیرداخلہ چوہدری نثار اور جاپانی سفیر ہیروشی انوماٹانے شرکت کی۔ہیروشی انوماٹاکا تقریب سے خطاب میں کہناتھا کہ پاکستان کو یہ گاڑیاں (NPGA)کے تحت دی جارہی ہیں ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے سیکیورٹی آلات میں اضافہ انتہائی ضروری ہے اور جاپانی حکومت پاکستان کے ساتھ معاہدے کے مطابق پاکستانی کی ترقی وخوشحالی اورسیکیورٹی نظام کو مربوط نظام بنانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر