پاکستان قبول کرے تو رمضان کو واپس بھجوانے کیلئے تیار ہیں ،بھارتی وزیرخارجہ

پاکستان قبول کرے تو رمضان کو واپس بھجوانے کیلئے تیار ہیں ،بھارتی وزیرخارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج کا کہناہے کہ اگر پاکستان قبول کرلے تو ہم رمضان کو واپس بھیجنے کو تیار ہیں۔تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیرخارجہ سشما سورا ج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ گیتا بھارت میں خوش ہے جلد ہی ہم رمضان اور سلمان کا معاملہ بھی حل کر لیں گے انہوں نے کہاکہ اگر پاکستان رمضان کو قبول کر لے تو ہم اسے واپس بھیجنے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ہائی کمشنر نے3نومبر کو کراچی میں رمضان کی والدہ سے ملاقات کی ہے اوربیٹے سے ملاقات کرانے کیلئے ہم رمضان کی والدہ کو بھارت آنے کیلئے ویزہ دینے کے انتطامات کر رہے ہیں۔