بٹ خیلہ ،سعودی حادثے میں جاں بحق 2 نوجوان آبائی قبرستان میں سپرد خاک

بٹ خیلہ ،سعودی حادثے میں جاں بحق 2 نوجوان آبائی قبرستان میں سپرد خاک

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) سعودی عرب میں جاں بحق ہونے والے بٹ خیلہ خارسے تعلق رکھنے والے دونوجوانوں کوسپردخا ک کردیانعشیں گاؤں پہنچتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا۔تفصیلات کے مطابق بٹ خیلہ خارمحلہ اخترآباد کے دونوجوان امیم خان اورسردارخان گزشتہ کئی سالوں سے محنت مزدوری کی غرض سے سعودی عرب میں مقیم تھے اورسونے کے باکس تیارکرنے والے فیکٹری میں کام کررہے تھے کہ فیکٹری میں اچانک اگ لگنے سے وہ بری طرح جھلس کرجاں بحق ہوگئے ہفتے کے روزان کی نعشیں گاؤں پہنچادی گئی نعشیں گاؤں پہنچتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیااورمقامی قبرستا ن میں سینکڑوں اشکبارانکھوں کے سامنے سپردخاک کردیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -