، وزیراعظم کے ترقیاتی پیکیج کے اعلان پر الیکشن کمیشن کا نوٹس کل اجلاس طلب کرلیا

، وزیراعظم کے ترقیاتی پیکیج کے اعلان پر الیکشن کمیشن کا نوٹس کل اجلاس طلب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (آن لائن )لودھراں میں وزیر اعظم کے اربوں روپے کے پیکیج کے اعلان پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے کل (پیر)کو اہم اجلاس طلب کر لیا ہے،اجلاس میں وزیر اعظم کے ترقیاتی پیکیج کے اعلان اور حلقہ این اے154 کے ضمنی الیکشن کا شیڈول کے ایک ساتھ جاری ہونے پر قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جائیگا،ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز وزیر اعظم نواز شریف نے این اے 154 لودھراں کے دورہ کے موقع پر کسان پیکیج کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں لودھراں میں ترقیاتی سکیموں کیلئے ڈھائی ارب روپے کا اعلان کیا جس پر تحریک انصاف کے رہنما نے وزیر اعظم کے اس اعلان کو چیلنج کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو خط لکھا جس میں مطالبہ کیا کہ چیف الیکشن کمشنر نوٹس لیتے ہوئے ضمنی الیکشن سے قبل دھاندلی کو رکوائیں،ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن حکام نے وزیر اعظم کے اربوں روپے کے اعلان پر نوٹس لیتے ہوئے کل (پیر) کے روز اہم اجلاس میں طلب کر لیا ہے جس میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کی درخواست پر کارروائی کیلئے غورو غوض کیا جائیگا،ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں حکام اس بات کا جائزہ لیں گے کہ آیا وزیر اعظم نے لودھراں میں ترقیاتی پیکیج کا اعلان ضمنی الیکشن کے شیڈول جاری ہونے سے پہلے کیا ہے یا بعد میں ۔اس حوالے سے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیکر کارروائی کیلئے حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے154 لودھراں کے ضمنی الیکشن کیلئے شیڈول کااعلان گزشتہ روز جاری کیا تاہم اس سے پہلے وزیر اعظم نواز شریف لودھراں پہنچ کرحلقہ میں ڈھائی ارب روپے کے ترقیاتی سکیموں کا اعلان کر دیاجس پر تحریک انصاف کے رہنما نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا کہ ضمنی الیکشن سے قبل وزیر اعظم کا دورہ لودھراں دھاندلی ہے چیف الیکشن کمشنر حکام نوٹس لیں