ڈیموکریسی رپورٹنگ انٹرنیشنل کے وفد کی متحدہ رہنماؤں سے ملاقات

ڈیموکریسی رپورٹنگ انٹرنیشنل کے وفد کی متحدہ رہنماؤں سے ملاقات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈیمو کریسی رپورٹنگ انٹرنیشنل کے تین رکنی وفد نے ہفتہ کی سہ پہر خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد کا دورہ کیا ۔اس موقع پرالطاف حسین کی جانب سے قومی اسمبلی میں حق پرست پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر محمد فاروق ستار، رکن رابطہ کمیٹی عبد القادر خانزادہ اور سینیٹر نسرین جلیل نے وفد کو خوش آمدید کہا ۔ڈی آرآئی کے وفد میں حنا رابرٹ ، ڈیویڈ اسٹیفن اور سارہ زیدی شامل تھیں ۔وفدکے اراکین نے سندھ بالخصوص کراچی میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابا ت کے حوالے سے ایم کیوا یم رہنماؤں سے گفتگو کی اور اس حوالے سے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا ۔ملاقات کے موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے وفد کے ارکان کو بلدیاتی انتخابات میں گزشتہ تین دہائیوں سے ایم کیوا یم کی کامیابی سے متعلق آگاہ کیا اور اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کیلئے جناب الطاف حسین کی کاوشوں سے آگا ہ کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر