موجودہ حکومتیں عوام کے مسائل میں یکسر ناکام ہیں ،زاہدہ رحمان

موجودہ حکومتیں عوام کے مسائل میں یکسر ناکام ہیں ،زاہدہ رحمان

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی شعبہ خواتین ضلع نوشہرہ کی ضلعی صدر زاہدہ رحمان نے کہا ہے کہ مرکزی اور صوبائی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے آنے والا دور اے این پی کا ہے اے این پی کے خواتین کارکن جمہوریت کی بحالی میں اپنے قائدین کے ساتھ ہراول دستہ کا کردار ادا کررہی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صوبائی اور مرکزی حکومتیں عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں کیونکہ عوام مسائل کے دلدل میں روز بروز پھنسے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت سرکاری ملازمین کے مسائل پر بھی توجہ دے خصوصاً اڈیٹر ایسوسی ایشن کے مسائل کو حل کرنا مرکزی حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن ہم صوبائی حکومت سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سلسلے میں مرکزی حکومت سے ان کے مسائل کے حل کیلئے بات چیت کریں اور ان کے تمام مطالبات تسلیم کئے جائیں انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کا منصوبہ نواز شریف اپنے دل ودماغ سے نکال دے کیونکہ تین صوبے پہلے ہی اس کے خلاف قراردادیں پاس کرچکی ہے اور ایک صوبے کی خوشحالی کیلئے تین صوبوں کو ڈبونا کہاں کا انصاف ہے عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ اس ناپاک منصوبے کے خلاف جدوجہد کی ہے اور اس جدوجہد کے تحت جنرل مشرف جیسے ڈکٹیٹر نے بھی کالا باغ ڈیم بنانے سے انکار کیاتھا جب بھی نواز شریف اقتدار میں آتے ہیں تو وہ کالا باغ ڈیم جیسے مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اے این پی یونین کونسل کڑوی کے جائنٹ سیکرٹری عتیق الرحمن بھی موجود تھے زاہد الرحمن نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے پختون بلٹ کا ایک بڑا حصہ صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا اور ہر گز ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے کالا باغ ڈیم ہمارے لاشوں پر بنے گا جب تک اے این پی کا ایک کارکن بھی زندہ ہے کوئی مائی کا لال کالا باغ ڈیم بنانے کا سوچ بھی نہیں سکتا حکومت اگر ڈیم بنانا چاہتی ہے تو چھوٹے چھوٹے ڈیم تعمیر کرکے بجلی پوری کرسکتی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -