ذوالفقار مرزا کے خلاف مقدمات کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی

ذوالفقار مرزا کے خلاف مقدمات کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا اور ساتھیوں کے خلاف 6 مقدمات کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔جبکہ ڈاکٹرذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی طرح دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا منصوبہ بنالیا گیا ہے ۔ انتخاب میں فوج تعینات نہ ہوئی تو، میرے ساتھی فوجی بن جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ذوالفقار مرزا اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مقدمات کی سماعت جج کی رخصت کے باعث ملتوی کردی گئی ہے ۔ملزمان کوہفتہ کے روز گواہوں کے بیانات کی نقول فراہم کی جانی تھی۔ذوالفقار مرزا اور ان کے 50 سے زائد ساتھیوں کے خلاف بدین اور کراچی کے مختلف تھانوں میں ڈکیتی ،جلاو گھیراو اور دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -