کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے زیر اہتمام پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے تعاون سے ضلع کے 6مقامات پرآنکھوں کی مفت اسکریننگ کے کیمپ لگائے جائیں گے ۔ کیمپ بہار کالونی ، کلاکوٹ لیاری ، جناح روڈ منظور کالونی ، برنس روڈ ، کشمیر کالونی ، گھاس منڈی اورماڑی پو میں لگائے جائیں گے ۔ کیمپ میں ماہرین امراض چشم مرد و خواتین کی آنکھوں کا مفت معائنہ کریں گے اور انہیں مفت ادویات فراہم کی جائیں گی جبکہ سفید موتیا کے حامل افراد کو آپریشن کے لیے منتخب کیا جائے گا ۔