کراچی:خطرناک قیدیوں کو پیشی پر لے جانے والی وین پنکچر

کراچی:خطرناک قیدیوں کو پیشی پر لے جانے والی وین پنکچر

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی میں قیدیوں کو لے جانے والی وین کا ٹائر پھٹ گیا۔میڈیا میں خبر نشر ہونے پر2 گھنٹے بعد دوسری گاڑی کے ذریعے قیدیوں کو منتقل کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق صبح 10 بجے کے قریب سینٹرل جیل سے قیدیوں کو لے جانے والی وین کا ٹائر گرومندر پرپھٹ گیا۔ گاڑی میں دوسرا ٹائر موجود نہ ہونے پر خطرناک قیدی 2گھنٹے تک روڈ پر کھڑے رہی۔ ذرائع کے مطابق گاڑی میں کراچی آپریشن کے دوران پولیس اور رینجرز کی جانب سے گرفتار چالیس قیدیوں کی موجودگی کے باوجود غفلت برتی گئی اور انتہائی ناقص سیکیورٹی میں ٹارگٹ کلر،بھتہ خور اور اغوا برائے تاوان کے خطرناک قیدیوں کو لے جایا جارہا تھا۔نجی ٹی وی پر خبر نشر ہونے کے بعد 12 بجے پولیس حکام کی جانب سے دوسری وین بھیجی گئی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر