اسپتال میں خاتون کو ہراساں کرنے کی کوشش ،سکیورٹی گارڈگرفتار

اسپتال میں خاتون کو ہراساں کرنے کی کوشش ،سکیورٹی گارڈگرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے قومی ادارہ برائے صحت اطفال میں خاتون کوہراساں کرنے کی مبینہ کوشش پر مشتعل مظاہرین نے احتجاج ، اسپتال میں توڑ پھوڑ، پولیس نے ہراساں کرنے والے سیکورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیاہے۔کراچی کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ میں اندرون سندھ سے بچے کے علاج کے لئے آئی سائرہ نامی خاتون کو ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی تو خاتون نے شور مچا دیا جس پر اسپتال میں موجود لوگوں نے پہنچ کر ہراساں کرنے کی کوشش کرنے والے سیکورٹی گارڈ شعیب کو پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔سائرہ کے مطابق سیکورٹی گارڈ نے اسے لفٹ میں ہراساں کرنے کی کوشش کی۔ بعدازاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر سیکورٹی گارڈ کو مشتعل افراد سے چھڑایا اور حراست میں لے لیا، مشتعل افراد نے سیکورٹی گارڈ کے حراست میں لئے جانے کے بعد این آئی سی ایچ انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسپتال میں ہنگامہ آرائی کی اور اسپتال کا واک تھرو گیٹ اور شیشے توڑ دیئے۔دوسری جانب پولیس نے حراست میں لئے گئے سیکورٹی گارڈ شعیب کا بیان قلم بند کرلیا ہے تاہم باقاعدہ مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ پولیس کا موقف ہے کہ مقدمہ اس ہی صورت درج کیا جائے گا جب متاثرہ خاتون یا ان کے اہلخانہ بطور مدعی ایف آئی آر درج کرائیں گے۔