شبقدر ،تحریک انصاف نوجوانان کی طرف سے متاثرین زلزلہ میں پیکج کی تقسیم
شبقدر( نمائندہ حصوصی )تحریک جوانان پاکستان نے شبقدر میں زلزلہ سے متاثرہ 500 خاندانوں میں اشیائے خورد نوش کے اشیاء تقسیم کئے ۔اشیائے خو رد نوش میں چینی ،دالیں اور چاول شامل تھے ۔صوبائی صدر تحریک جوانان پاکستان عرفان عالم نے زلزلہ متاثرین میں خوراکی اشیاء تقسیم کئے ۔اس موقع پر صوبائی صدر تحریک جوانان پاکستان عرفان عالم ،جنرل سیکرٹری ملک لیاقت تبسم ،سیکرٹری اطلاعات خیبر پختون خواء افتحار احمد خان ،فصیح اللہ ،محمد ایاز خان ،بصویر خان ،شیراز گوہر اور دیگر نے کہا کہ تحریک جوانان پاکستان ہر مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ رہے گی اور بحالی سمیت عوام کے امدادی کاروائیوں میں تحریک جوانان بڑھ چڑھ کر اپنا موثر کردار ادا کریں گے ۔متاثرین میں امدادی اشیاء کے تقسیم کے موقع پر تحریک جوانان کے قائدین نے کہا کہ شبقدر سمیت خیبر پختون خواء کے تمام متاثرہ اضلاع میں زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے فوڈپیکجز بھجوا دیئے گئے ہیں ۔تاکہ ان متاثرین کے درپیش مشکلات میں کمی کی جا سکیں ۔انہوں نے کہا کہ زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں کی فوری امداد کیلئے حکومت اور دیگر فلاحی ادارے بھی اپنا کردار ادا کریں ۔چارسدہ سمیت ملاکنڈ ڈویژن ،شانگلہ اور چترال میں متاثرین سخت مشکلات کا شکار ہیں لیکن حکومت اور عوامی نمائند گان نے ان متاثرین سے انکھیں پھیر لئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تحریک نوجوانان زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کرے گی ۔