بلدیاتی انتخابات : بکری، بھٹہ ، مرغی بھی انتخابی نشان بن گئے

بلدیاتی انتخابات : بکری، بھٹہ ، مرغی بھی انتخابی نشان بن گئے

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلہ کے لیے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیاہے۔ بکری، بھٹہ ، مرغی بھی انتخابی نشان کا حصہ بن گئے۔تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے انتخابی نشان الاٹ کرنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ سیاسی جماعتوں کے 174 اور آزاد امیدواروں کیلئے 45 نشانات موجود ہیں۔آزاد امیدوار کے لیے بکری، بھٹہ ، مرغی کا انتخابی نشان موجود ہے جبکہ آزاد امیدوار انتخابی نشان چوڑیاں بھی لے سکتاہے۔ آزاد امیدوار وں کے لیے گھریلو اشیا بے بی کاٹ ، سنگھار میز ، چمٹا اور بیلن کے نشانات بھی موجود ہیں۔ واضح رہے کہ تیسرے مرحلے کیلئے بلدیاتی انتخابات کا میدان سندھ اور کراچی میں 5دسمبر کو سجے گا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -