کراچی ،ڈی ایچ اے فارم ہاؤس پروجیکٹ کی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی

کراچی ،ڈی ایچ اے فارم ہاؤس پروجیکٹ کی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی

  

کراچی(استاف رپورٹر) ڈیفنس اتھارٹی کنڑی اینڈ گالف کلب کے کنوینشن ہال میں ڈی ایچ اے سٹی کراچی (DCK)میں خوبصورت فطری ماحول کے پس منظر میں بننے والے فارم ہاؤس پروجیکٹ کی اوپن کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی ایک رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے بریگیڈیر زبیر احمد تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ فارم ہاؤس پروجیکٹ ڈی ایچ اے سٹی کراچی میں تعمیر ہونے والے منصوبوں میں سنگ میل اہمیت کا حامل ہے ۔ انہوں نے قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے درخواست گزاروں کو مبارکباد دی اور عوام بمعہ اوورسیز پاکستانیوں کا فارم ہاؤس پروجیکٹ میں کثیر تعداد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پہ شکریہ ادا کیا۔ایڈمنسٹریٹر نے کہا لوگوں کی فارم ہاؤس پروجیکٹ کی شاندار پذیرائی دراصل منصوبے کی افادیت ، شفافیت اور عوام کے ڈی ایچ اے پہ بھرپور اعتماد کی غماز ہے۔ بریگیڈیر زبیر نے بتایا کہ سپر ہائی وے پہ DCKکا منصوبہ انتہائی تیز رفتاری اور اپنی پوری آب وتاب کے ساتھ تعمیر کیا جارہا ہے تاکہ اسے اگلے سال 2016میں تعمیرات کے لئے کھول دیا جائے اور وہاں آبادکاری کا عمل شروع ہوجائے۔ ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ حال ہی میں ڈی ایچ اے نے DCKمیں بعض انتہائی فعال اور دوررس اہمیت کے حامل اقدامات اُٹھائے ہیں جسکے نتیجے میں متعدد قومی اداروں نے اپنے کیمپس اور سیٹ اپ ڈی ایچ اے سٹی میں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جسے ڈی ایچ اے سٹی کی اہمیت اور مقبولیت میں بے حد اضافہ ہوا ہے۔ اس ضمن میں ڈی ایچ اے اور ان اداروں کے درمیان حتمی معاہدے (MOUs)طے پاگئے ہیں جنمیں DCKمیں شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال اور ریسرچ سینٹر، IBAکے نئے کیمپس ، ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کے نئے کیمپس اور ملحقہ اسپتال اور لیور ٹرانسپلانٹ کے جدید سینٹر کا قیام شامل ہے۔ مزید بریں ملیر ندی کے ساتھ بننے والے تیز رفتار ملیر موٹر وے کے پروجیکٹ کی فعال انداز میں منصوبہ بندی کی جارہی ہے جسکی تعمیر سے ڈی ایچ اے سے ڈی ایچ اے سٹی کراچی کی مسافت 20منٹ میں کی جاسکے گی۔قرعہ اندازی ایک انتہائی جدید ، فعال اور شفاف سوفٹ وئیر جسے معروف آڈٹ فرم KPMGنے مکمل طور پر چیک کرکے صحیح قرار دیا تھا کہ ذریعے کی گئی جبکہ تمام درخواست گزاروں کے کوائف کو ایک بورڈ آف آفیسرز نے مکمل طور پہ چیک کر کے کمپیوٹر کے ڈیٹا بیس میں ڈالا تاکہ قرعہ اندازی انتہائی ایمانداری اور شفافیت کے ساتھ مکمل کی جاسکے۔ جن خوش نصیبوں کا نام قرعہ میں نکلا انکے کوائف کنوینشن ہال میں بڑے بڑے سکرینز پہ نمایاں کیاجائیں گے۔ مکمل نتائج ڈی ایچ اے کی ویب سائٹ پہ بھی دستیاب ہیں۔ تقریب میں ریذیڈنٹس ایسوسی ایشن اور ڈیفکلریا کے نمائندوں، معززین شہر، سینئر سول اور ملٹری افسران اور ڈی ایچ اے کے اسٹاف نے شرکت کی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -