ہنگو ،قتل مقاتلے کی دشمنی ختم ،راضی نامہ کرالیا گیا

ہنگو ،قتل مقاتلے کی دشمنی ختم ،راضی نامہ کرالیا گیا

ھنگو( بیورورپورٹ)ھنگو میں دو خاندانوں میں صلح کرا دی گئی،فریقین کا باہمی یگانگت اور بھائی چارے سے رہنے کا عزم،ڈیڑھ ماہ قبل چمبہ گل میں معمولی تکرار پر دو افراد قتل اور چار زخمی کر دیے گئے تھے۔ممتاز سماجی شخصیت اور سابق وزیر حاجی غنی الرحمان کے فرزند شفیق الرحمان نے فریقین کے درمیان مصالحت کرا دی۔ آئی جی کے پی کے ،وزیر اعلی اور ڈی آئی کوکوہاٹ محمد شفیق کو سرٹیفکیٹ سے نوزا جائے تفصیلات کے مطابق چمبہ گل میں شمس خان اور آکرے خان کے خاندانوں کے درمیان معمولی تکرار پر سترہ اکتوبر کو فائرنگ کے نتیجے میں نعیم اور نسیم جان بحق اور چار افراد زخمی ہو گئے تھے۔واقعے کے بعد سابق ناظم اور ممتاز سماجی شخصیت شفیق الرحمان نے اپنی نگرانی میں دونوں فریقین کو نگرانی میں رکھتے ہوئے مقتولین کی تدفین کرائی۔اور دونوں فریقین کے درمیان چالیس دن کے لیے پر امن رہنے اور ایک دوسرے پر حملہ نہ کرنے کا علاقائی روایات کے مطابق معاہدہ کرایا۔جس کے بعد سابق صوبائی وزیر غنی الرحمن کے فرزند اور تحصیل ناظم ہنگو عامر غنی کا بھائی سابق ناظم شفیق الرحمان نے چمبہ گل اور سرکی پیالہ کے مشران کو ساتھ لیکر دونوں فریقین کے درمیان دشمنی کے خاتمہ اور مستقبل میں امن کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھیں۔ان کو ششوں کے نتیجہ میں دونوں فریقین کے درمیان صلع کرادی گئی۔سابق وزیر آبپاشی حاجی غنی الرحمان شہید کے فرزند اور سابق ناظم کوٹکی شفیق الرحمان نے صحافیوں کو بتایا کہ علاقائی دستور کے مطابق فریقین کو مزید خون ریزی سے بچانے کے لیے ہم نے مخلصانہ کوششیں کیں۔فریقین سے مشران کے ہمراہ علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور انہیں صلح پر آمادہ کیا۔شفیق الرحمان نے بتایا کہ دونوں خاندان ہماری اکاوشوں کی بدولت باہم سیر و شکر ہو گئے ہیں اور انہوں نے مستقبل میں امن و آتشی سے رہنے کا وعدہ کیا ہے۔انہوں نے فریقین شمش خان خاندان اور آکرے خان کو جرگے مشران کی بات ماننے اور صلح کرنے پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی دشمنیوں کو باہمی بات چیت اور روایتی دستور سے ختم کر سکتے ہیں علاقہ مشران نے IGکے پی کے،وزیر اعلی،ڈی آئی جی کوہاٹ،ڈی پیاو ہنگو،کمشنر کوہاٹ اور ڈپٹی کمشنر ہنگو سے پرزور مطالبہ کیاکہ سابق ناظم محمد شفیق کو ایپرسیشن سرٹیفکیٹ سے نوزا جائے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر