ہنگو میں 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ہنگو میں 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ھنگو (بیورورپورٹ ) بجلی کی ناروالوڈ شیڈنگ کے دورانیہ 18 گھنٹوں سے تجاوز کر گیا سٹی ون اور ٹو کے عوام نے ناروالوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے زندگی ،کاروبار مفلوج ہو کر رہ گیا پانی ناپید ،مساجد میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے نمازیوں کا شدید مشکلات کاشکار،مچھروں کی راج بیماری پھیلانے کا خدشہ ایک ہفتہ کی ڈیڈ لائن تفصیلات کے مطابق ھنگو سٹی ٹو کے عوام نے ھنگو پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ،مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سٹی ون اور ٹو کے مقررین نے کہاکہ ھنگو سٹی ٹو کے عوام کے ساتھ واپڈانے انکھ مچولی کا کھیل رہا ہے ایک گھنٹے بجلی چھوڑنے کے بجائے تین گھنٹے بجلی غائب رہتے ہیں جس کی وجہ سے علاقہ میں عوام کی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے مظاہرین نے کہاکہ بجلی کی ناروالوڈ شیڈنگ کے دورانیہ 18 گھنٹوں سے تجاوز کر گیا ھنگو کے مضافاتی علاقہ سٹی ٹومیں بجلی کی غیر اعلانیہ اور ظالمانہ لوڈ شیڈنگ نے غریب عوام کی جینا محال کردیا گیا انہوں نے کہاکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے چھوٹے بچوں کو کئی لاحق بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ہے اور مچھروں کی راج ہونے سے سارارات جنگی جہازوں کی طرح کانوں میں اٹھتے پھرتے ظالمانہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کاروبارٹھپ ہوکر رہ گیاہے نمازیوں کیلئے سخت تکالیف کے سامنا کرنا پڑتا ہے مساجد وں پانی ناپید اور دور دراز سے پانی لانے غریب عوام مجبور ہوگئے مظاہرین نے کہاکہ واپڈا نے اپنا رویہ درست نہیں کیا تو تین دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہاکہ احتجاج اور دھرنوں کی کال دے دیکر سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوجائینگے ۔