لکی ،ضلع ناظم کا شہر کی ابتر صورتحال پر برہمی کا اظہار

لکی ،ضلع ناظم کا شہر کی ابتر صورتحال پر برہمی کا اظہار

  

لکی مروت(نمائندہ پاکستان)ضلع ناظم اشفاق احمد خان مینا خیل نے لکی شہر میں ٹوٹی پھوٹی گلیوں اور سینی ٹیشن نظام کی ابتری کا نوٹس لے لیا عوامی شکایات پر لکی شہر کے دورے کے دوران انہوں نے لاری اڈہ تا مینا خیل چوک روڈ اور شہر کے دیگر گلی راستوں کی ابتر صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کیا مقامی لوگوں نے ضلع ناظم کو بتایا کہ لاری اڈے کو مینا خیل بازار سے ملانے والی سڑک پر جگہ جگہ بڑے گڑھے ہیں جبکہ نکاسی آب کا زیر زمین نظام بھی خراب ہے مذکورہ سڑک کی خراب حالت لوگوں کے لئے پریشانی کا باعث بنی ہوئی اور جبکہ اس پر جگہ جگہ نکاسی آب کا گندہ پانی کھڑا ہوتا ہے انہوں نے بتایا کہ شہر بیشتر علاقوں میں گلی راستے ابتر حالت میں ہیں ضلع ناظم اشفاق احمد خان نے مینا خیل بازار لاری اڈہ سڑک کے گڑھوں کو فوری طور بھرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سڑک سمیت خراب گلی راستوں کی تعمیر و مرمت اور بحالی کے لئے اقدامات لئے جائیں گے انہوں نے تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن کے افسران کو ہدایت کی کہ کھلے مین ہول بند کئے جائیں اور شہرمیں صفائی کی صورتحال بہتر بنائی جائے انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت عوام کی بہتری اور فلاح و بہبود کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی گی انہوں نے کہا کہ لکی سٹی کو ماڈل شہر کا درجہ دیا جائے گا اور شہریوں کو تمام بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -