26 اکتوبر کا زلزلہ کسی سانحہ سے کم نہیں تھا ،رضا اللہ

26 اکتوبر کا زلزلہ کسی سانحہ سے کم نہیں تھا ،رضا اللہ

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ)تحصیل ناظم نوشہرہ صوبیدار رضااﷲ خان نے کہا ہے کہ26 اکتوبر کا زلزلہ کسی سانحہ سے کم نہیں تھا صوبائی حکومت اور تحصیل کونسل نوشہرہ سمیت ضلع کونسل نوشہرہ اور نوشہرہ کے منتخب تمام عوامی نمائندگان متاثرین زلزلہ کے غم دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں متاثرین زلزلہ مشکل کی گھڑی میں خود کو تنہا نہ سمجھیں موجودہ صوبائی حکومت اور تحصیل کونسل نوشہرہ ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے دفتر میں متاثرین زلزلہ میں امدادی چیکس تقسیم کرنے کے موقع پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا رضااﷲ خان نے کہا کہ تحصیل کونسل نوشہرہ میں انتہائی قلیل عرصہ اور وسائل میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جامع منصوبہ بندی کررکھی ہے جن میں قابل ذکر قدرتی آفات سے عوام کو محفوظ بنانے اور شہر کو بڑی تباہی سے بچانے کیلئے 1122کے قیام کیلئے صوبائی حکومت کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس کا نوشہرہ میں بہت جلد قیام عمل میں لایا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل کونسل نوشہرہ کے عوام تحصیل کونسل نوشہرہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے زائدالمعیاد عمارات رضاکارانہ طورپر گرادے تو بہتر ہوگا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -