الخدمت فاؤنڈیشن نے بونیر کے متاثرین زلزلہ کی مشکلات کم کی ،حبیب الرحمن

الخدمت فاؤنڈیشن نے بونیر کے متاثرین زلزلہ کی مشکلات کم کی ،حبیب الرحمن

  

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)صوبائی وزیر مذہبی امور خبیب الرحمان خان نے کہاہے کہ ٓلخدمت فاؤنڈیشن نے بونیر کے زلزلہ زدگان میں پہلی فرصت میں فوڈ اور نان فوڈ اشیاء تقسیم کرکے متاثرین کی مشکلات کم کرنے میں اہم کردار ادا کیاہے۔الخدمت فاونڈیشن نے ابتک متاثیرین زلزلہ میں کمبل بسترے اور دیگر اشیاء تقسیم کئے ہیں۔اور یہ سلسلہ مزید جاری رہیگا۔مرکزی اور صوبائی خکومت نے مل کر متاثرین کی مدد کررہی ہے۔ابتک صوبائی حکومت نے چھہ ارب روپے مختص کئے ہیں۔الخدمت فاونڈٰشن نے بونیر کے زلزلہ زدگان میں ساٹھ لاکھ ساٹھ ہزار روپے کی فوڈ اور نان فوڈ پیکج تقسیم کئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت فاونڈٰشن کے زیر اہتمام غازی خانے میں متاثرین زلزلہ میں امداد تقسیم کرنے کے موقع پر خطاب کے دوران کیا ،تقریب سے جماعت اسلامی کے آمیر غلام مصطفی ایڈوکیٹ ،الخدمت کے صدر زر فروش خان ،یو سی گدئیزی کے ڈسٹڑکٹ ممبر سردار علی خان ،الخدمت فاونڈٰشن تحصیل گدئیزی کے صدر امین الرشید ،عبداللہ باچا کے علاوہ دیگر نے بھی شرکت کی ۔انہوں نے کہا کہ الخدمت فانڈٰیشن کا مقصد عوام کی بلا تفریق خدمت کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ الخدمت فاونڈٰشن نے زلزلہ کے فورا بعد متاثرین تک پہنچ کر ان کو مفت سروس فراہم کئے ،الخدمٹ فاونڈٰشن کے رضاء کار ان کا سرمایہ ہے صوبائی وزیر نے کہا کہ اب بھی بونیر کے بہت متاثرین حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔سروے کے دوران بہت سے گھر وں کو جزوی اور تباہ میں نہیں لکھا گیا ہے ہماری کوشیش ہوگی کہ ان متاثرہ مکانات کے مالکان کو ریلیف دیاجائے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -