لنڈی کوتل کے سینئر صحافی کمال شنواری انتقال کرگئے

لنڈی کوتل کے سینئر صحافی کمال شنواری انتقال کرگئے

لنڈیکوتل (نمائندہ پاکستان )لنڈیکوتل کے سینئر صحافی کمال شنواری انتقال کر گئے ،گز شتہ ماہ انکا بارہ سالہ بیٹا بھی دیوار سے گر جاں بحق ہو گیا تھا ،لنڈیکوتل کے صحافی افسوس ناک خبر سنتے ہی ہسپتال پہنچ گئے ،خیبر ایجنسی کے تمام صحافی غم سے نڈھال،کمال شنواری نے پانچ بچے ایک بیوہ سوگوار میں چھوڑالنڈیکوتل کے سینئر صحافی اور روز نامہ صبح کے نمائندہ کمال شنواری انتقال کر گئے کمال شنواری گز شتہ دو مہینوں سے سینے کی بیماری میں مبتلا ہو گیا تھا اور گز شتہ روز اس کو اچانک تکلیف ہو گئی اور وہ ایجنسی ہیڈ کواٹر ہسپتال میں داخل کر ادیا گیا اس دوران کمال شنواری نے خود اپنے موبائل سے ا پنے تصویر بھی بنا لئے اور سوشل میڈ یا پر شیئر کئے اور لوگوں سے دعا کی اپیل کی گئی اس دوران اچانک انکی طبیعت ناساز ہو گئی اور وہ جا ں بحق ہو گیا اس سلسلے میں انکے ڈاکٹر کے مطابق کہ کمال شنواری دمہ کا مریض تھا ا نکی اچانک موت عارضہ قلب بند ہونے سے ہو گئی ہے لنڈیکوتل کے صحافیوں نے کمال شنواری کی موت کی خبر سنتے ہی ہسپتال پہنچ گئے کمال شنواری کا نمازہ جنازہ آج بروز اتوار انکے آبائی گاوں شیخ مل خیل میں ادا کی جائے گی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر