بخشالی میں قبائلی صحافی کے قتل کیخلاف تعزیتی اجلاس

بخشالی میں قبائلی صحافی کے قتل کیخلاف تعزیتی اجلاس

بخشالی ( نمائندہ پاکستان ) قبائلی صحافی محمد زمان محسود کے قتل پر بخشالی پریس کلب کا تعزیتی اجلاس ، مقتول کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے اجتماعی دعا، صحافی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق قبائلی صحافی محمد زمان محسود کے قتل پر بخشالی پریس کلب کا تعزیتی اجلاس گزشتہ روز بخشالی میں منعقد ہوا جس کی صدارت بخشالی پریس کلب کے صدر حنیف اللہ نے کی، اجلاس میں پریس کلب کے جنرل سیکرٹری حامد حسین، نائب صدر بہرہ مند خان، ضیاء اللہ یوسفزئی ودیگر نے شرکت کی، اجلاس سے صحافی کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے اجتماعی دعا کی گئی اور مطالبہ کیا کہ صحافی محمد زمان محسود کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پریس کلب کے صدر حنیف اللہ نے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اور اس اہم فریضہ پر معمور صحافیوں کی جان و مال کی تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، حکومت محمد زمان محسودکے قاتلوں کو فوری گرفتار کرے ورنہ پوری صحافتی برادری سرافہ احتجاج بن جائے گی۔انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ صحافیوں کو سرکاری سطح پر پورا تحفظ فراہم کیا جائے کیونکہ یہ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے تاکہ صحافتی برادری پورے توجہ اور دلجمعی کے ساتھ اپنے فرئض سرانجام دے سکے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر