عوام کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ،خالد ہمدانی
بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خالد ہمدانی نے کہا ہے کہ بونیرکی عوام کی تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے مٹھی بھر شر پسند عناصر بونیر کے امن کو خراب کرنے کی جرات نہیں کر سکتیں بونیر پولیس کے جوان فوری طرح چوکس ہیں اور ہمیں اپنے جوانوں پر فخر ہیں ایلم پہاڑ جتنا بڑا کیوں نہ ہو ہمارے حو صلے اس سے بھی بڑے ہیں دہشت گرد پولیس جوانوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے بہت جلد ان دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا بونیر پولیس ہر ہفتہ میں دہشت گردوں کے خلاف اکیلے اپریشن جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہارانہوں نے مشہور ایلم پہاڑ میں دہشت گردوں کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے بعد پولیس جوانوں اور افسران سے گدیزی گراؤنڈ میں خطاب کے دوران کیا اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن محمد عارف خان ڈی ایس پی فرمان اللہ ، آر آئی عبدالوکیل خان ، انچارج تھانہ پیر بابا بخت زمین خان بھی موجو د تھے ۔ ڈی پی او بونیر نے کہا کہ اپریشن میں پولیس کے چار سو جوانوں نے حصہ لیا پولیس نے اکیلے ہی ایلم پہاڑ میں کسی سہارے کے بغیر اپریشن کر کے ثابت کر دیا کہ پولیس دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو معلوم کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے ہفتے بونیر کے دشوار گزار علاقوں گوکند اور چغرزی میں اس طرح کے اپریشن کریں گے اپریشن میں پولیس جوانوں کے علاوہ ڈی ایس بی کے اہلکاروں اور پولیس افسران نے حصہ لیا انہوں نے کہا کہ پورے بونیر میں چوبیس گھنٹے گشت جاری ہے اور انشآ اللہ بونیر پولیس دہشت گردوں کے خاتمے میں کامیا ب ہو جائیں گے۔