لکی مروت میں پاسپورٹ آفس کی منظوری دے دی گئی

لکی مروت میں پاسپورٹ آفس کی منظوری دے دی گئی

  

لکی مروت(نمائندہ پاکستان)پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے رکن کرنل(ر) امیر اللہ خان مروت نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے ان کی درخواست پرلکی مروت میں پاسپورٹ آفس اور بوائز کالج کے قیام کی منظوری دے دی جس سے مقامی آبادی کی مشکلات ختم ہوں گی اور انہیں بنیادی سہولتیں گھروں کے نزدیک میسر آئیں گی میڈیا نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کے دیرینہ مطالبات حل کرنے کے لئے وہ پوری طرح کوشاں ہیں اور متعلقہ صوبائی اور وفاقی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ آفس کے قیام سے لوگوں کو مقامی سطح پر پاسپورٹ بنانے میں سہولتیں میسر آئیں گی اور انہیں 65کلومیٹر دور بنوں جانے سے نجات ملے گی انہوں نے کہا کہ کرم پار علاقے میں بوائز کالج کے قیام کی منظوری بھی دے دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ دریا پار علاقے کی چاریونین کونسلوں کے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے لکی مروت اور سرائے نورنگ جانا پڑتا ہے جس سے نہ صرف انہیں سفری مشکلات پیش آتی ہیں بلکہ وقت اور مالی وسائل بھی ضائع ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ کالج کے قیام سے طلبہ کو گھروں کے نزدیک اعلیٰ تعلیم کی سہولت میسر آئے گی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -