حکومت متاثرین زلزلہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ،شاہ فیصل

حکومت متاثرین زلزلہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ،شاہ فیصل

  

ہنگو(بیورورپورٹ )ایم پی اے شاہ فیصل خان کی سربراہی میں تحصیل ناظم ہنگو عامر غنی ،انجینئرزاور تحصیلداران کے ہمراہ علاقہ سمانہ کا مشترکہ دورہ، زلزلہ سے متاثرہ مکانات کا جائزہ ،زلزلہ متاثرین اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھے، زلزلہ متاثرین کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ زلزلہ متاثرین ہمارے بہن بھائی ہیں جن کی بھر پور خدمت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین ڈیڈک وایم پی اے شاہ فیصل خان نے تحصیل ناظم عامر غنی اور یگر ضلعی انتطامیہ کے آفسران کے ہمراہ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ایم پی اے شاہ فیصل خان اور تحصیل ناظم عامر غنی نے علاقہ سمانہ کا مشترکہ دورہ کیا۔ جہاں پر انہوں نے زلزلہ سے متاثرہ مکانا ت کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ممبر زیارت گل،اے سی عبد الحمید ،ضلعی انتظامیہ کے آفسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔زلزلہ متاثرین دورے کے موقع پر ایم پی اے شاہ فیصل خان اور تحصیل ناظم عامر غنی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ زلزلہ متاثرین اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھے۔ زلزلہ متاثرین کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔حکومت کی جانب سے پچانویں متاثرہ خاندانوں میں امدادی چیک تقسیم کئے جا چکے ہیں۔عامر غنی نے کہا کہ ضلعی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں خصوصی دلچسپی رکھتی ہے۔تمام ادارے عوامی مسائل حل کرنے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے قارلائیں۔انہوں نے کہا کہ زلزلہ متاثرین کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دیں گے بلکہ ہم سے جتنا ہو سکے متاثرین کی مدد کریں گے کیونکہ متاثرہ خاندانوں کی مدد کرنا ہم سب کا فرض بنتا ہے۔ اس فرض کی ادائیگی میں ہم سے کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہوگی اورحکومت زلزلہ متاثرین کے نقصانات ازالہ کرے گی۔زلزلہ متاثرین ہمارے بہن بھائی ہیں جن کی بھر پور خدمت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -