، خواجہ حسان کی نااہلی کے لئے دائر درخواست واپس لینے کے لئے متفرق درخواست دائر
لاہور(نامہ نگار خصوصی )مسلم لیگ (ن)لاہور کے ممکنہ میئر خواجہ احمد حسان کی نااہلی کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں دائردرخواست واپس لینے کے لئے متعلقہ شہری نے متفرق درخواست دائر کردی ہے ۔ عزیز مسعود نامی شہری نے خواجہ احمد احسان کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس کی سماعت مکمل ہوچکی ہے اور عدالت نے اس پر اپنا فیصلہ محفوظ کررکھا ہے ۔عزیز مسعود نے بنیادی درخواست واپس لینے کے لئے اب متفرق درخواست دائر کی ہے ۔
درخواست دائر