،عوامی تحریک کی جانب سے بلدیاتی نتائج کیخلاف دائر درخواست اعتراض کیساتھ واپس

،عوامی تحریک کی جانب سے بلدیاتی نتائج کیخلاف دائر درخواست اعتراض کیساتھ ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہوہائیکورٹ آفس نے 274 یونین کونسلوں کے نتائج کیخلاف درخواست اعتراض لگاکر واپس کر دی۔ عوامی تحریک نے ایڈووکیٹ اشتیاق چودھری کی وساطت سے دائر اس درخواست میں موقف اختیار کیاتھاکہ لاہور کی 274 یونین کونسلوں میں ہونے والے الیکشن میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں پائی گئیں جبکہ ریٹرننگ آفیسرز نے نتائج کو بھی تبدیل کیا اور الیکشن کمیشن نے عملہ کو ٹریننگ بھی نہیں دی ۔ہائیکورٹ آفس نے درخواست پراعتراض عائد کیا ہے کہ یہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے ،اس کے ساتھ مصدقہ دستاویزات لف ہیں اور نہ ہی اس کے ساتھ پاکستان عوامی تحریک کا اتھارٹی لیٹر لگایا گیا ہے ۔

اعتراض

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -