تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ ملکی ترقی و خوشحالی کی دعا کے بعد ختم، دوسرا مرحلہ 12 نومبر سے شروع ہوگا

تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ ملکی ترقی و خوشحالی کی دعا کے بعد ختم، دوسرا ...
تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ ملکی ترقی و خوشحالی کی دعا کے بعد ختم، دوسرا مرحلہ 12 نومبر سے شروع ہوگا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ امیرتبلیغی جماعت حاجی عبدالوہاب کی دعا کے بعد اختتام پذیرہوگیا دوسرا مرحلہ 12 نومبر سے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات سے رائیونڈ میں شروع ہونے والے اجتماع میں ملک بھر سے لاکھوں افراد نے شرکت کی ۔ شرکا نے اچھی باتوں کا حکم دینے اور بری باتوں سے منع کرنے کے فلسفہ کے زیرِ اہتمام 3 دن اجتماع گاہ میں گزارے جہاں دین سیکھنے اور سکھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اتوار کے روز فجر کی نماز کے بعد تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب نے اختتامی دعا کرائی ۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ دعا کے دوران شرکا اپنے گناہوں کی معافی مانگتے رہے، پاکستان اور امتِ مسلمہ کی حالتِ زار پر روتے رہے اور اسلام کی سربلندی اور ملک کی ترقی وسلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کرتے رہے۔

دعا کے بعد تبلیغی اجتماع میں شرکت کےلئے آنےوالوں کی گھروں کوواپسی شروع ہوگئی ہے رائیونڈروڈ پر ٹریفک کا غیر معمولی رش اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھنے میں آرہی ہیں۔ تبلیغی اجتماع کادوسرامرحلہ12نومبرسے شروع ہوگا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -