نامعلوم افراد کا نوجوان پر تشدد ، ہاتھ پاؤں باندھ کر لیاقت آباد ندی میں پھینک کر فرار

نامعلوم افراد کا نوجوان پر تشدد ، ہاتھ پاؤں باندھ کر لیاقت آباد ندی میں ...
نامعلوم افراد کا نوجوان پر تشدد ، ہاتھ پاؤں باندھ کر لیاقت آباد ندی میں پھینک کر فرار

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)لیاقت آبادندی کے قریب نامعلوم افراد کا ایک نوجوان پر تشدد، مردہ سمجھ کر ندی میں پھینک کر چلے گئے۔ نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق نامعلوم ملزمان نے نوجوان کے ہاتھ پاؤں باندھ کر اس پر تشدد کیا اور مردہ سمجھ کر ندی میں پھینک کر فرار ہوگئے، مقامی افراد نے نوجوان کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے آکر نوجوان کو ندی سے نکالا تو وہ قدرتی طور پر زندہ تھا ۔ پولیس نے فوری طور پرزخمی نوجوان کو طبی امداد کیلئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں اورزخمی نوجوان کے پاس کسی قسم کی شناختی دستاویز نہ ہونے کے باعث اس کی شناخت بھی نہیں ہوسکی تاہم نوجوان کے ہوش میں آنے کے بعد ہی تمام تر معاملے کا پتہ چل سکے گا۔

مزید :

کراچی -