گورنر مکہ نے آبِ زم زم اور عرقِ گلاب سے خانہ کعبہ کو غسل دے دیا

مکہ مکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک)نئے ہجری سال کے آغاز پر گورنر مکہ نے خانہ کعبہ کو غسل دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خانہ کعبہ کو عرقِ گلاب اور آبِ زم زم سے غسل دیا گیا اس موقع پر گورنر مکہ سعود الفیصل بھی موجود تھے۔ خانہ کعبہ کو غسل دینے کے ساتھ ساتھ مقامِ ابراہیم کو بھی غسل دیا گیا۔
غسل کی تقریب سے قبل خانہ کعبہ کے دروازے کھول کر کعبہ کی عمارت کے اندر نوافل ادا کیے گئے۔جس کے بعد خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو عرقِ گلاب اور آبِ زم زم میں کپڑا بھگو کر غسل دیا گیا جبکہ فرش کو عرقِ گلاب اور آبِ زم زم کی کثیرمقدار کے ساتھ غسل دیا گیا۔اس موقع پر مسجدِ حرام اور مسجدِ نبوی کے انتظامی امور کے سربراہ ڈاکٹر شیخ عبدالرحمن السدیس بھی موجود تھے۔