اونچی آواز میں پوجا کے شور سے کویتی اضطراب میں آ گئے ، شکایت پر 11بھارتی ہندو گرفتار

اونچی آواز میں پوجا کے شور سے کویتی اضطراب میں آ گئے ، شکایت پر 11بھارتی ہندو ...
اونچی آواز میں پوجا کے شور سے کویتی اضطراب میں آ گئے ، شکایت پر 11بھارتی ہندو گرفتار

  

منگلور(مانیٹرنگ ڈیسک)کویت میں اونچی آواز میں پوجا کرنے پر 11بھارتی ہندو گرفتار کر لئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کویت کے ایک ہال میں رات گئے پوجا کا پروگرام رکھا گیا تھا ، ان کی اونچی آواز میں پوجا سے ہمسائے کویتی اضطراب کا شکار ہو گئے اور انہوں نے پولیس کو بلا لیا ۔ گرفتار کئے گئے بھارتی ہندوﺅں کا تعلق نواچیتھانہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کویت سے ہے ۔ کویتی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ تنظیم گذشتہ دس برسوں سے پوجا کے پروگراموں کا انعقاد کر رہی ہے ۔ تاہم اس بار انہوں نے اجازت انتظامیہ سے اجازت نہیں لی تھی ۔ کویت میں بھارتی سفیر سنیل جین نے ٹائمز آف انڈیا کو ٹیلفونک گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پوجا پاٹ کرنے پر 11ہندوﺅں کو ہمسائیوں کی شکایت پر حراست میں لیا گیا ہے اور ان سے تفتیش کی جا رہی ہے ۔

مزید : بین الاقوامی