ایاز صادق نے سپیکر قومی اسمبلی کےلئے کاغذات ِ نامزدگی جمع کرا دیئے ،کوشش ہوگی کہ غیر جانبدار رہ کر کردار ادا کروں: سابق سپیکر

ایاز صادق نے سپیکر قومی اسمبلی کےلئے کاغذات ِ نامزدگی جمع کرا دیئے ،کوشش ...
ایاز صادق نے سپیکر قومی اسمبلی کےلئے کاغذات ِ نامزدگی جمع کرا دیئے ،کوشش ہوگی کہ غیر جانبدار رہ کر کردار ادا کروں: سابق سپیکر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن)کے ایم این اے سردار ایاز صادق نے سپیکر قومی اسمبلی کے لئے کاغذات ِ نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں ۔ اس موقع پر سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے سپیکر کے لئے نامزد کیا ہے ، دوبارہ سپیکر کیلئے نامزدگی پر پارٹی کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سپیکر شپ کے لئے حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ مولانا فضل الرحمان بھی حامی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سواساری جماعتیں مجھے ووٹ دینے کو تیار ہیں ۔چودھری پرویز الہی نے بھی میری حمایت کی ہے ، آج شام ایم کیو ایم کے رہنماﺅں سے بھی ملاقات کروں گا ۔ ایاز صادق نے کہاکہ فاٹا کے آزاد گروپ سے بھی حمایت کے لئے بات کروں گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مختلف پارلیمانی رہنماوں سے حمایت کے لئے بات چیت کی ہے ،ووٹ دیں یا نہ دیں کسی سے کوئی اعتراض نہیں کروں گا ۔انہوں نے آخر پر کہا کہ کوشش کروں گا غیر جانبدار رہ کر کردار ادا کروں ، شیخ رشید صاحب جب بدعا دیتے ہیں تو مجھے کامیابی ملتی ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -