زیرتعمیر مکان کی چھت گرنے سے 5 مزدور ملبے تلے دب گئے،4 کو نکال لیا گیا

زیرتعمیر مکان کی چھت گرنے سے 5 مزدور ملبے تلے دب گئے،4 کو نکال لیا گیا
زیرتعمیر مکان کی چھت گرنے سے 5 مزدور ملبے تلے دب گئے،4 کو نکال لیا گیا

  

سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک)رسول پور بھلیاں میں زیرتعمیر مکان کی چھت گرنے سے 5 مزدور ملبے تلے دب گئے۔ نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق مزدور مکان کی تعمیر کا کام کررہے تھے کہ اچانک چھت گر گئی جس سے 5 مزدور ملبے تلے دب گئے۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت4 مزدوروں کو ملبے سے نکال لیا ہے جبکہ ایک مزدور کی تلاش جاری ہے۔ ملبے سے نکالے گئے مزدوروں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید : سیالکوٹ