2 سیاسی پارٹیوں میں فائرنگ سے کونسلر کے امیدوارسمیت 3 افراد زخمی

گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک) اشتہار لگانے کے تنازعہ پر 2 سیاسی پارٹیوں میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک راہگیر لڑکی اور کونسلر کےامیدوارسمیت 3 زخمی ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق احمد نگرہ میں جونیجو گروپ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے حامیوں کے درمیان اشتہار لگانے کے معاملے پر تنازعہ ہوا جس پر دونوں گروپوں نے طیش میں آکر ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کردی ۔ فائرنگ کی زدمیں آکر قریب سے گزرتی ہوئی ایک جواں سال لڑکی زخمی ہوگئی جبکہ کونسلر کے ایک امیدوار سمیت ایک اور شخص بھی زخمی ہوگیا ۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔