عمران خان کی طرف سے برطرفی کے بعد فیاض الحسن چوہان میدان میں آگئے ،ویڈیو جاری

عمران خان کی طرف سے برطرفی کے بعد فیاض الحسن چوہان میدان میں آگئے ،ویڈیو جاری
عمران خان کی طرف سے برطرفی کے بعد فیاض الحسن چوہان میدان میں آگئے ،ویڈیو جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک )بلدیاتی امیدواروں سے پیسے لینے کے الزام میں پی ٹی آئی کے ڈپٹی سیکریٹری انفارمیشن کے عہدے سے برطرف رہنماءفیاض الحسن چوہان نے کسی سے بھی مالی فوائد حاصل کرنے کی سختی سے تردید کردی ہے اور اس ضمن میں قرآن مجید پر حلف کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر جاری ہے ۔
پی ٹی آئی کے پرانے رفیق رانا سہیل احمد کے گھر میں بنائی گئی ویڈیو میں  فیاض الحسن چوہدری نے پارٹی چیئرمین عمران خان کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ’ کسی بھی امیدوار سے ایک پیسہ بھی نہیں لیاتاہم شیخ رشید اور دیگر رہنماﺅں پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہیں موقع دیا جائے وہ ثابت کر دیں گے کہ این اے56میں تحریک انصاف کیخلاف کون کام کر رہا ہے، وہ افرا دجنہوں نے پارٹی کا بیڑاغرق کیا اور عزت ووقار کی دھجیاں بکھیریں ، ساڑھے چار مہینے سے نہ صرف کوئی کام نہیں کیا بلکہ بیرون ملک بیٹھے رہے ، شیخ رشید اور اُن لوگوں نے ہی الزام لگایاکہ رات کے اندھیرے میں چار ٹکٹ پانچ پانچ لاکھ کے عوض دیں ، عمران خان صاحب ! آپ نے الزام کے بعد ملنایا وضاحت مانگنا گوارانہیں کیالیکن میں تین امیدواروں کیساتھ اس قرآن مجید پر حلف دے رہاہوں کہ چاروں نہیں بلکہ این اے 56کے 19کے 19امیدواروں میں سے کسی ایک کیساتھ بھی ٹیڈی پیسے کا لین دین نہیں کیا، لین دین نہیں بلکہ مجموعی طورپر 137امیدواروں سے پیسے لینے کے بارے سوچابھی ہوتومیری دونوں بیویوں کو طلاق اور اللہ پاک مجھے مسلمان کی موت نہ دے ‘۔ فیس بک پر جاری ویڈیومیں فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ ’ میں یہ ویڈیو کے ذریعے کہہ رہاہوں ، میری عزت ووقار کو تارتارکیاگیا، ایسے لوگوں نے کیا جنہوں نے ساری زندگی عمران خان اور تحریک انصاف کے نام پر اربوں کروڑوں روپے کمانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ یقین ہے کہ چیئرمین کے تین امیدواروں کی طرف سے باوضوقرآن پاک پر حلف کے بعد عمران خان اُن سے ملاقات کریں گے اور وہ بتائیں گے کہ این اے 56میں کیا کچھ ہوتارہا‘۔ 

Fayyaz Ul Hassan Chohan - PTI - Facebook by siasatpk

مزید :

اسلام آباد -