انصار برنی کا ایوارڈ لینے بھارت جانے سے انکار

انصار برنی کا ایوارڈ لینے بھارت جانے سے انکار
انصار برنی کا ایوارڈ لینے بھارت جانے سے انکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) معروف سماجی رہنما انصار برنی نے بھارت جانے سے انکار کردیا۔ بھارتی انسانی حقوق کی تنظیم نے انصار برنی کو ایوارڈ دینے کیلئے بلایا تھا لیکن انصار برنی نے پروگرام میں شرکت اور ایوارڈ لینے سے معذرت کرلی۔ انہوں نے 10 دسمبر کو ایوارڈ لینے نئی دہلی جانا تھا۔ انصار برنی نے کہا کہ ایل او سی پر فائرنگ بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام اور شیوسینا کی دھمکیوں کیخلاف احتجاجاً بھارت نہیں جا رہا۔ انصار برنی کو ایشیا کے سب سے طاقتور انسانی حقوق کے رہنما کا ایوارڈ ملنا تھا۔

مزید :

کراچی -