چینی لڑکی ڈولی کے مسلمان ہونے تک پاکستانی لڑکے نے شادی سے انکار کردیا، محبت کامتنازعہ معاملہ مزید الجھ گیا

چینی لڑکی ڈولی کے مسلمان ہونے تک پاکستانی لڑکے نے شادی سے انکار کردیا، محبت ...
چینی لڑکی ڈولی کے مسلمان ہونے تک پاکستانی لڑکے نے شادی سے انکار کردیا، محبت کامتنازعہ معاملہ مزید الجھ گیا

  

اسلام آباد (آن لائن) پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتارہوکر چین سے مظفر گڑھ آنے والی ”ڈولی“ کا معاملہ سرکٹ ہاﺅس میں محصور ہونے کے باعث مشکوک ہونے لگا ہے۔ ڈولی کی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی جبکہ اس سے کسی کو ملنے کی بھی اجازت نہیں۔ دوسری جانب چین کا سفارتخانہ بھی مکمل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے اور سیکورٹی رسک قرار دینے کے باوجود سفارتی سطح پر یہ معاملہ کیو ں دبا ہوا ہے۔ اسکی وجوہات سامنے نہ آسکی ہیں۔ یہ بات تو یقینی ہے کہ ڈولی پاکستان سے جانے سے انکار کرتی ہے مگر کیا ڈولی سرکٹ ہاﺅس میں ہی محصور رہے گی یا حکومت معاملے کو احسن طریقے سے حل کرنے کیلئے کوئی کردار ادا کریگی اس بات کا ڈولی کو بھی شدت سے انتظار ہے۔ دوسری جانب مظفر گڑھ کے رہائشی امین کے مطابق ڈولی مسلمان ہونے کو تیار نہیں اسلئے وہ اس سے شادی نہیں کرسکتا۔

مزید : اسلام آباد