سپیکر کے انتخاب کیلئےاتفاقِ رائے پیدا کیاجائے ،امیر جماعتِ اسلامی کی پارلیمانی بورڈ کو ہدایت

سپیکر کے انتخاب کیلئےاتفاقِ رائے پیدا کیاجائے ،امیر جماعتِ اسلامی کی ...
سپیکر کے انتخاب کیلئےاتفاقِ رائے پیدا کیاجائے ،امیر جماعتِ اسلامی کی پارلیمانی بورڈ کو ہدایت

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)جماعتِ اسلامی کے امیر سراج الحق کی زیرِصدارت جماعتِ اسلامی کے پارلیمانی رہنماؤ ں کے اجلاس میں سپیکر کے انتخاب کیلئے قومی اتفاقِ رائے پیدا کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس کے دوران امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق نے پارلیمانی رہنماؤ ں کو ہدایت کی ہے کہ قومی اسمبلی کے سپیکر کیلئے قومی اتفاقِ رائے پیداکیا جائے جبکہ بلامقابلہ انتخاب نہ ہونے پر پارلیمانی بورڈ کو کسی ایک امیدوار کی حمایت کا اختیار بھی دے دیا گیا ہے۔اجلاس میں جماعتِ اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ بھی شریک تھے۔

قومی اسمبلی کے سپیکر کیلئے پیر کے روز ہونے والے ووٹنگ کے عمل کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے سردار ایاز صادق، پاکستان تحریکِ انصاف کی طرف سے شفقت محمود اور فاٹا اتحاد کی طرف سے جی جی جمال امیدوار ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -