داعش غیر اسلامی تنظیم ہے اور اسکے دہشتگرد مسلمانوں کو قتل کر رہے ہیں: سعودی مفتی اعظم

داعش غیر اسلامی تنظیم ہے اور اسکے دہشتگرد مسلمانوں کو قتل کر رہے ہیں: سعودی ...
داعش غیر اسلامی تنظیم ہے اور اسکے دہشتگرد مسلمانوں کو قتل کر رہے ہیں: سعودی مفتی اعظم

  

ریاض (آئی این پی) سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں سرگرم انتہاپسند تنظیم دولت اسلامیہ عراق وشام 'داعش' کو کرپٹ اور غیر اسلامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کے پیروکار ایک ایسے نظریے کے ماننے والے ہیں جس کی مسلم تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے، داعش کے ارکان کا تعارف صرف یہی ہے کہ وہ ایسے مجرم ہیں جو مسلمانوں کا خون بہانا چاہتے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مفتی اعظم عبدالعزیز الشیخ نے ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں داعش کے مقابلے کے عنوان سے منعقدہ ایک سیمینار میں کہا کہ اس تنظیم میں شمولیت اختیار کرنے والے نادان اور بے خبر ہیں۔داعش کے خلاف لڑنا جہاد کی افضل ترین شکل ہے کیوںکہ اس کے ارکان مجرم، مرتد اور شام اور عراق سمیت دیگر ممالک میں مسلم مردوں، خواتین اور بچوں کے قتل میں ملوث ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -