کراچی اور چاہ بہار بندر گاہوں کے درمیان فیری سروس چلانے کے معاملات طے پا گئے

کراچی اور چاہ بہار بندر گاہوں کے درمیان فیری سروس چلانے کے معاملات طے پا گئے
کراچی اور چاہ بہار بندر گاہوں کے درمیان فیری سروس چلانے کے معاملات طے پا گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اے این این+ آن لائن)کراچی اور ایران کی چاہ بہار بندرگاہیں بہنیں بن گئی ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان فیری سروس چلانے کے معاملات طے پا گئے،کراچی سے چاہ بہار کا کرایہ 20 ہزار روپے، سفر کا دورانیہ14گھنٹے ہوگا، مسافروں کو 100 کلوگرام تک وزن مفت لے جانے کی اجازت ہو گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور ایران کے درمیان فیری سروس شروع کرنے سے متعلق معاملات طے پا گئے ہیں۔ پورٹ اینڈ شپنگ کے وفاقی وزیر کامران مائیکل نے اس معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سروس کے لئے حاصل کی جانے والی ہر فیری سے 250 سے 400 زائرین کو ایران لے جایا جا سکے گا۔ فیری کی رفتار 28 سے 30 ناٹیکل میل فی گھنٹہ ہو گی۔ یہ سروس پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شروع کی جائیگی۔کراچی سے ایرانی بندرہ گاہ چاہ بہار تک فاصلہ 347 ناٹیکل میل ہے یہ سفر 14 گھنٹے میں مکمل ہوگا۔ فیری سروس میں ایک مسافر کو 100 کلو تک سامان لے جانے کی اجازت ہوگی۔ حکومت نے کراچی سے ایران فیری سروس کیلئے 2 بحری جہاز بھی لیز پر لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ وزارت پورٹ اینڈ شپنگ نے ایک سال قبل اکتوبر 2014ء میں فیری سروس شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ محکمہ داخلہ کے حکام نے قرار دیا تھا کہ 700 کلومیٹر طویل راستے کی حفاظت مشکل کام ہے۔

مزید :

قومی -