سعودی عرب میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام ، مسافر سے ڈیڑھ کلو ہیروئن برآمد

سعودی عرب میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام ، مسافر سے ڈیڑھ کلو ہیروئن برآمد
سعودی عرب میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام ، مسافر سے ڈیڑھ کلو ہیروئن برآمد

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں پاکستانی شہری کاسرقلم ہونے سے بال بال بچ گیا اور پاکستان میں ہی ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے  منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک مسافر کے سامان سے ڈیڑھ کلو ہیروئن برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے سعودی عرب کے شہر ریاض جانے والی پرواز کے ایک مسافر کے سامان میں ہیروئن موجود تھی جس کی نشاندہی سکیننگ کاو¿نٹر پر ہوئی۔ منشیات کی نشاندہی ہونے پر اے ایس ایف اہلکاروں نے سامان سے ڈیڑھ کلو ہیروئن برآمد کرکے ملزم کو حراست میں لے لیا ۔ گرفتار ملزم شہباز کا تعلق وہاڑی سے ہے۔ اے ایس ایف اہلکاروں نے سمگلر کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا جنہوں نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔

یادرہے کہ سعودی عرب میں منشیات رکھنے یا سمگلنگ کی سزا سزائے موت ہےجبکہ پھانسی کی بجائے وہاں سرقلم کردیاجاتاہے ، ملزم شہبازخوش قسمت تھاکہ کسی طریقے عرب ملک میں نہیں جا پہنچا اوراگر وہاں پہنچ جاتاتو اس کی موت یقینی ہوسکتی تھی ۔ 

مزید : اسلام آباد