پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار کے پاس 2 شناختی کارڈ،دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم

پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار کے پاس 2 شناختی کارڈ،دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرنے ...
پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار کے پاس 2 شناختی کارڈ،دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم

  

پاکپتن/لاہور (آئی این پی) بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پاکپتن کی یونین کونسل 17 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے امیدوار کے دو شناختی کارڈ نکل آئے، لاہور ہائیکورٹ نے ملزم کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرنے اور الیکشن کمیشن کو ملزم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے سمیت متعلقہ ریٹرننگ افسر کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔ نومنتخب چیئرمین کے پاس احمر عباس اور عامر عباس کے نام سے بنائے گئے دو شناختی کارڈ تھے جس کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دی گئی تھی۔

مزید :

پاکپتن -