سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ
سوات(مانیٹرنگ ڈیسک) سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 26 اکتوبر کو آنے والے تباہ کن زلزلے کے آفٹر شاکس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ اتوار کے روزسوات اور گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر اور مرکزکوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔