کشمیریوں نے مودی کا 12 ارب ڈالر کا پیکج مسترد کردیا ، قربانیوں کو نہیں بیچیں گے: میرواعظ عمرفاروق

کشمیریوں نے مودی کا 12 ارب ڈالر کا پیکج مسترد کردیا ، قربانیوں کو نہیں بیچیں ...
کشمیریوں نے مودی کا 12 ارب ڈالر کا پیکج مسترد کردیا ، قربانیوں کو نہیں بیچیں گے: میرواعظ عمرفاروق

  

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے مودی کا 12 ارب ڈالر کا پیکج مسترد کردیا ہے اقتصادی پیکج کے عوض کشمیری اپنی قربانیوں کو نہیں بیچیں گے حقِ خودارادیت کے لیے لڑنے والوں کے جذبات کو پیسوں سے نہیں تولا جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق حریت رہنما کا کہنا تھا کہ ہم کسی صورت بھی مودی کا اقتصادی پیکج قبول نہیں کرسکتے جبکہ ہمارے انسانی، مذہبی اور سیاسی حقوق کو سلب کیا جارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شہدا کے خون کو پیسوں سے نہیں تولیں گے بلکہ آزادی حاصل کرکے شہدا کے مشن کو پورا کریں گے،حقوق کی تحریکوں کو تشدد اورطاقت سے نہیں دبایا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ مودی کی مقبوضہ کشمیر آمد پر ملین مارچ کی قیادت سے روکنے کیلئے حریت کی پوری قیادت کو گرفتار کرکے بند کردیا گیا ۔مودی کے کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دیے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اور مسئلہ کشمیر پاکستان ، بھارت اور کشمیر کے درمیان ہے جو کبھی بھی بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں ہوسکتا۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -