بھارتی فلم ”بجرنگی بھائی جان “کی چائلڈ سٹار شاہدہ کی ڈب میش ویڈیو نے دھوم مچا دی
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلم ”بجرنگی بھائی جان “میں پاکستانی بچی شاہدہ کا کردار ادا کرنے والی چائلڈ سٹار ہرشالی کی ڈب میش ویڈیو نے بھارت بھر میں دھوم مچا دی ہے ۔ ڈب میش ویڈیو میں شیوالی ڈانس کر رہی ہے ۔ یہ ویڈیو سلمان خان کی جانب سے اپنے ٹوئیٹر اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ہے ۔ ڈب میش ویڈیو میں ہرشالی سلمان خان کی نئی فلم ”پریم رتن دھن پائیو“کے ایک گانے میں سونم کپور کی طرح ڈانس کر رہی ہے ۔ ویڈیو کے ساتھ کیپشن بھی دیا گیا ہے جس میں لکھا ہے کہ منی تم بہت پیاری ہو۔