کسٹم حکام نے سائیکلوں کی دکان سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا ہزاروں ٹن سامان برآمد کرلیا

کسٹم حکام نے سائیکلوں کی دکان سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا ہزاروں ٹن سامان برآمد ...
کسٹم حکام نے سائیکلوں کی دکان سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا ہزاروں ٹن سامان برآمد کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)کسٹم حکام نے نیلا گنبد میں سائیکلوں کی دکان پر چھاپہ مارکر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا ہزاروں ٹن سامان برآمد کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق کسٹم حکام کو اطلاع ملی تھی کہ نیلا گنبد میں سائیکلوں کی ایک دکان پر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا چوری شدہ سامان موجود ہے جس پر کسٹم حکام نے اتوار کے روز دکان پر چھاپہ مارا ۔ چھاپے کے دوران کسٹم اہلکاروں نے دکان سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ہزاروں ٹن سپیئر پارٹس برآمد کرلیے۔ کسٹم حکام نے سامان قبضے میں لے کر دکان کے مالک کو گرفتار کرلیا ۔

مزید :

لاہور -