چیف جسٹس کا خطاب خوش آئند ، جمہوریت کی مضبوطی کیلئے اداروں کو ملکر کام کرنا چاہئے،چیئرمین سینیٹ رضا ربانی

چیف جسٹس کا خطاب خوش آئند ، جمہوریت کی مضبوطی کیلئے اداروں کو ملکر کام کرنا ...
چیف جسٹس کا خطاب خوش آئند ، جمہوریت کی مضبوطی کیلئے اداروں کو ملکر کام کرنا چاہئے،چیئرمین سینیٹ رضا ربانی

  

سرگودھا(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کا سینیٹ سے خطاب خوش آئند ہے ملک میں جمہوریت مضبوط بنانے کیلئے اداروں کو ملکر کام کرنا چاہئے۔سرگودھا میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ ملک میں احتساب ہونا چاہئے اور عوام کا لوٹاہوا پیسہ واپس ہونا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دیں گے۔رضا ربانی نے مزید کہا کراچی میں جاری آپریشن کے اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔

مزید : قومی /اہم خبریں