’موبائل فون اور 10ہزار روپے ‘محبوبہ کو گفٹ دینے کی وجہ سے عاشق کوجیل جاناپڑ گیا

’موبائل فون اور 10ہزار روپے ‘محبوبہ کو گفٹ دینے کی وجہ سے عاشق کوجیل جاناپڑ ...
’موبائل فون اور 10ہزار روپے ‘محبوبہ کو گفٹ دینے کی وجہ سے عاشق کوجیل جاناپڑ گیا

  

صادق آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیار کیلئے آدمی کیاکیا جتن کرتاہے اس کی ایک منفرد مثال صادق آباد میں دیکھنے میں آئی جہاں محبوبہ کو گفٹ دینے کی وجہ سے عاشق کوجیل جاناپڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق سیکنڈ ایئر کے طالب علم شاہد (فرضی نام)نے اپنی محبوبہ کو ایک موبائل فون اور دس ہزار روپے گفٹ دئیے اور گھر والوں کے سوالات سے بچنے کیلئے پولیس ریسکیو 15پر ڈکیتی کی کال چلادی ۔جب پولیس موقع پر پہنچی تو شاہد سے واردات کے متعلق سوالات کئے تو گھبرا گیا پولیس والوں نے شک گزرنے پر شاہدکو حراست میں لے لیااور تھانے لے آئے جہاں اس نے اصل کہانی بتادی ۔پولیس نے شاہد کو ریسکیو 15پر غلط کال چلانے کے جرم میں حوالات میں بندکردیا ۔

مزید : رحیم یارخان