ریحام خان کے ایک مرتبہ پھر نجی ٹی وی چینل جوائن کیے جانے کا دعویٰ سامنے آگیا
لندن (ویب ڈیسک) عمران خان کی سابق اہلیہ میڈم ریحام خان کی طرف سے ایک مرتبہ پھر نجی ٹی وی چینل جوائن کیے جانے کا دعویٰ سامنے آگیاہے ۔ مقامی اخبار ’خبریں‘ نے دعویٰ کیاہے کہ ریحام خان کی طرف سے پاکستان کانجی ٹی وی چینل جوائن کیے جانے کے معاہدے پر لندن میں دستخط ہوگئے ہیں ، ریحام نے جس چینل کو جوائن کیا ہے اس کی ماضی میں تحریک انصاف کے عمران خان کے ساتھ بہت مخالفت رہی ہے۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکرہے کہ عمران خان اور ریحام خان کی علیحدگی کے بعد طرح طرح کی کہانیاں سامنے آرہی ہیں اور یہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ، اس پر فریقین کی طرف سے کوئی باضابطہ موقف سامنے نہیں آسکا۔