لیگی کارکنوں کی فائرنگ سے زخمی پی ٹی آئی کارکن جاں بحق، پنجاب میں کارکنوں کا قتل معمول بن چکا: چوہدری سرور

لیگی کارکنوں کی فائرنگ سے زخمی پی ٹی آئی کارکن جاں بحق، پنجاب میں کارکنوں کا ...
لیگی کارکنوں کی فائرنگ سے زخمی پی ٹی آئی کارکن جاں بحق، پنجاب میں کارکنوں کا قتل معمول بن چکا: چوہدری سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)بلدیاتی انتخابات کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا پاکستان تحریکِ انصاف کا کارکن جناح ہسپتال میں دم توڑگیاجس کے خلاف پی ٹی آئی پنجاب کے آرگنائزر چوہدری سرور کی سربراہی میں کارکنوں نے ملتان روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس کے بعد کارکنوں نے مال روڈ پر گورنر ہاؤس کے باہر جاں بحق کارکن کی لاش رکھ کر احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب چودھری محمد سرورنے کہا کہ پنجاب میں تحریک انصاف کے کارکنوں کا قتل معمول بن چکاہے، پنجاب میں تحریک انصاف کے 11 کارکنوں کوٹارگٹ کلنگ میں قتل کیاجاچکا ہے،پنجاب کے حکمران اور پولیس ہمارے صبر کا امتحان نہ لیں۔
پہلے مرحلے کے دوران پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران لاہور کی یونین کونسل 106 میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہواتھا جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی کاحیات نامی ایک کارکن لیگی کارکنوں کی فائرنگ سے زخمی ہوکر ہسپتال پہنچ گیا تھا۔ کئی روز ہسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے بعد پی ٹی آئی کارکن اتوار کے روز ہسپتال میں دم توڑگیا۔ کارکن کی ہلاکت کے خلاف پی ٹی آئی کارکنوں نے ملتان روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔بعد ازاں پی ٹی آئی کارکنوں نے مال روڈ بند کرکے گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج کیا۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے مال روڈ بلاک کردی اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی