غنویٰ بھٹو کے لے پالک بیٹے کا انکشاف

غنویٰ بھٹو کے لے پالک بیٹے کا انکشاف
غنویٰ بھٹو کے لے پالک بیٹے کا انکشاف

  

لاہور(ویب ڈیسک)پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کی چیئرمین سن غنویٰ بھٹو اپنے دورہ لاہور کے دوران پہلی بار اپنے لے پالک بیٹے میر علی کو بھی ہمراہ لائیں، میرعلی کی عمر 12 سال اور وہ چھٹی جماعت کے طالب علم ہیں، لاہور میں دونوں ماں بیٹاڈاکٹر مبشر حسن کی رہائش گا ہ پر ٹھہرے۔ دنیا نیوز کے مطابق میڈیا میں غنویٰ بھٹو کے لے پالک بیٹے کا پہلی بار انکشاف ہو ا اور گزشتہ روز رازنامہ دنیا سے انٹرویو کے دوران انہوں نے میر علی کو ’میرا چھوٹا بیٹا‘ کہہ کر متعارف کروایا جبکہ پارٹی ذرائع نے بعد میں وضاحت کی کہ میرعلی غنویٰ بھٹو کے لے پالک صاجزادے ہیں۔

مزید : لاہور